ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آگنیس کالج منگلورو میں حجاب پر پابندی عائد، مسلم طالبات نے احتجاجی دھرنا دیا، معاملہ حل کرنے پرنسپل کی یقین دہانی 

آگنیس کالج منگلورو میں حجاب پر پابندی عائد، مسلم طالبات نے احتجاجی دھرنا دیا، معاملہ حل کرنے پرنسپل کی یقین دہانی 

Tue, 26 Jun 2018 11:08:06    S.O. News Service

منگلورو، 26؍جون (ایس او نیوز) آگنیس کالج میں حجاب  پہنے پر پابندی عائد کئے جانے کے منتظمہ کے فیصلہ کے خلاف کالج   کی طالبات نے احتجاج کیا، کالج کے خلاف سڑک پر احتجاج کئے جانے کا واقعہ منگلورو میں رونما ہوا، آگنیس کالج کی طلابات نے  کلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج دھرنا دیا، اور کالج منتظمہ سے مطالبہ کیا کہ کالج میں حجاب یا اسکارف پہننے کی اجازت فراہم کی جانی چاہئے، یہ احتجاج کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی نگرانی میں کیا گیا ۔

طالبات نے الزام لگاتے ہوئے کہ کہ آگنیس کالج طالبات کی مذہبی آزادی چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ احتجاج کررہی طالبات نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا دستور ہند سے فراہم کردہ مذہبی حق ہے، حجاب یا اسکارف پہننے پر کالج کی جانب سے پابندی عائد کرنا غلط ہے، دستور ہند کی مخالفت ہے، رواں تعلیمی سال سے حجاب یا اسکارف پہننے پر کالج منتظمہ کی جانب سے پانبدی عائد کی گئی تھی۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے طالبات نے احتجاج کا راستہ اپنایا ، کالج منتظمہ اور پرنسپل کو چاہئے کہ وہ مسلم طالبات کو حجاب یا اسکارف پہننے کی اجازت فراہم کریں ، دستور ہند سے حاصل حق کو کوئی چھین نہیں سکتا ، ہم اپنا دستوری حق مانگ رہے ہیں۔

منگلورو کے اکثر پرائیویٹ تعلیمی ادارے حجاب کو  لے کر وقتاً فوقتاً اپنے کالج کے اصولوں میں تبدیلیاں لاتے ہوئے تنازعہ کھڑا کرتے رہتے ہیں اور طالبات کو حجاب سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایس ٹی آگنیس کالج نے بھی اصول میں تبدیلی لاتے ہوئے حجاب پر پابندی عائد کی اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا بھی انتباہ دیا، طالبات نے کالج کے فیصلہ کے خلاف زبردست احتجاج منظّم کیا ۔

احتجاج سے نرم ہو کر کالج پرنسپل حیسونا اے سی نے اس معاملہ میں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ تمام مذاہب کے طلبہ و طالبات کا احترام کرتا ہے اور اس معاملہ میں وہ طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر حل نکالنے کی کوشش کریں گے ، اس سے قبل منگلورو کے سرینواس فارمیسی کالج میں بھی  حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ 


Share: